مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واشنگٹن اور لندن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردیں کینکہ سعودی رعب ان کے ہتھیاروں کے ذریعہ یمن میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کررہا ہے اور سعودی عرب دہشت گردوں کو بھی ہتھیاراور مالی مدد فراہم کررہا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے سعودی سربراہی میں یمن میں شروع کی جانے والی فوجی کارروائی کو ایک سال مکمل ہونے پر بیان جاری کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی اس تنظیم نے سویلین جانوں کی زیاں کا سبب بننے والے ہتھیاروں کی بے جا سپلائی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دو مغربی طاقتوں اور دیگر ریاستوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے تمام ہتھیاروں کی ترسیل سعودی عرب کو روک دیں جو یمن کے تنازع میں استعمال ہو رہے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر جیمز لِنچ نے کہاکہ سعودی عرب اور اس کے بین الاقوامی اتحادیوں نے اس علاقے میں ہتھیاروں کی بھرمار کر کے جلتی پر تیل ڈالا ہے۔ حالانکہ اس بات کے شواہد بڑھ رہے ہیں کہ اس طرح ہتھیاروں کی بہتات سے جرائم بڑھ رہے ہیں اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی نئی فراہمی شدید خلاف ورزیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ سعودی عرب یمن میں سفاکانہ اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کررہا ہے جس کی روک تھا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واشنگٹن اور لندن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردیں کینکہ سعودی رعب ان کے ہتھیاروں کے ذریعہ یمن میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کررہا ہے اور سعودی عرب دہشت گردوں کو بھی ہتھیاراور مالی مدد فراہم کررہا ہے۔
News ID 1862769
آپ کا تبصرہ