مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے تازہ وحشیانہ اورمجرمانہ جرائم کی فہرست شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق پامال کرنے میں تمام حدیں پار کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے جن بھیانک جرائم کو اپنی فہرست میں پیش کیا ہے ان میں یمن پر مسلط کردہ جنگ ، یمنی بچوں ، عورتوں اور عام شہریوں کا قتل عام ، اسپتالوں، مدرسوں، مسجدوں اور شہری آبادی پر بمباری، سعودی عرب میں سیاسی ورکروں، صحافیوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کو کچلنا ، عورتوں کے حقوق کا دفاع کرنے والے کارکنوں کی گرفتاری، مخالفین کو پھانسی دینا، عورتوں کے خلاف تبعیض، اقلیتوں کے حقوق کی پامالی، مذہبی منافرت پھیلانا، انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے تعاون کرنے والے سعودی شہریوں پر تشدد ، اورترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل شامل ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے تازہ وحشیانہ، بھیانک اورمجرمانہ جرائم کی فہرست شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق پامال کرنے میں تمام حدیں پار کردی ہیں۔
News ID 1886106
آپ کا تبصرہ