مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عراق کے صوبہ کردستان میں سنی کرد ملیشیا پیشمرگہ نےوہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حامی وہابی عربوں کے گھر جلا دیئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق سنی کرد فورسز پشمیرگہ ملیشیا نے داعش کی حمایت کرنے والے عربوں کے گھر مسمار کرکے انہیں علاقہ بدر کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرد فورسز نے 13 دیہی علاقوں میں تحقیقات کیں اور 100 سے زائد چشم دید گواہوں کی گواہی کی بنیاد پر عربوں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ان کے گھروں کو مسمار کردیا ۔ ایمنسٹی کا دعویٰ ہے کہ ان کی رپورٹ کی تصدیق سٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر سے ہو سکتی ہے جن میں پیش میرگہ فورسز وسیع علاقے کو مسمارکرتی نظر آرہی ہیں۔
عراق کے صوبہ کردستان میں سنی کرد ملیشیا پیشمرگہ نےوہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حامی وہابی عربوں کے گھر جلا دیئے ہیں۔
News ID 1861206
آپ کا تبصرہ