مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے ویانا پہنچ گئے ہیں۔ ظریف ویانا میں امریکی وزير خارجہ جان کیری کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے ۔ فرانس، برطانیہ، جرمنی ، روس اور چين کے وزراء خارجہ اور یورپی یونین کی خآرجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی بھی آج اور کل ویانا پہنچ رہے ہیں ادھر جامع معاہدے کے متن کی تحریر کا سلسلہ بھی ایران اور گروپ 1+5 کے نائب وزراء خارجہ کی موجودگي میں جاری ہے فریقین ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں کسی مفید اور مثبت نتیجہ تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کا اجلاس پیر کے دن منعقد ہوگا ۔
![ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ویانا پہنچ گئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ویانا پہنچ گئے](https://media.mehrnews.com/d/2015/06/20/3/1744307.jpg?ts=1486462047399)
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے ویانا پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1856183
آپ کا تبصرہ