28 جون، 2025، 8:40 AM

تہران میں شہداء کی تشییع کی تقریب انتہائی پروقار اور جذباتی ماحول میں جاری، المیادین

تہران میں شہداء کی تشییع کی تقریب انتہائی پروقار اور جذباتی ماحول میں جاری، المیادین

تہران میں جاری شہداء کی تشییع جنازہ کی تقریبات کو غیر ملکی میڈیا خصوصی کوریج دے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں شہداء مقاومت کی تشییع جنازہ جاری ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ادارے تشییع جنازہ کے مناظر کو خصوصی کوریج دے رہے ہیں۔

عرب نشریاتی ادارے المیادین نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 60 شہداء کی تدفینی رسومات انتہائی عظمت و شکوہ اور عوامی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔

المیادین کے نامہ نگار نے انقلاب اسکوائر سے براہ راست رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں افراد اس جنازے میں شرکت کررہے ہیں جن میں ہر عمر اور طبقے کے افراد شامل ہیں۔

المیادین کے مطابق بحرین، عراق اور دیگر عرب ممالک سے خصوصی وفود بھی اس عظیم الشان تقریب میں شریک ہیں جو ملت ایران سے اظہار یکجہتی اور شہداء کے احترام کے لیے تہران پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق شرکاء نے جلوس کے دوران مختلف نعرے بلند کررہے جن میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی کے خلاف نعرے بھی شامل ہیں۔

News ID 1933951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha