28 جون، 2025، 9:53 AM

دشمن نے دوبارہ غلطی دہرائی تو فوری اور تباہ کن جواب دیا جائے گا، مشیر رہبر معظم انقلاب

دشمن نے دوبارہ غلطی دہرائی تو فوری اور تباہ کن جواب دیا جائے گا، مشیر رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے خصوصی مشیر محمد مخبر نے صہیونی حملات میں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈروں اور سائنسدانوں کی تشییع کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن نے دوبارہ غلطی دہرائی تو اسے ایسی قیمت ادا کرنی پڑے گی جو نہایت پریشان کن ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے خصوصی مشیر محمد مخبر نے صہیونی حملات میں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈروں اور سائنسدانوں کی تشییع کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن یہ گمان کرتا ہے کہ وہ ایران کے ممتاز افراد کو نشانہ بنا کر پیشرفت کا راستہ روک سکتا ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ شہداء کا پاکیزہ خون قوم کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے اور ترقی کی راہوں کو مزید اسان کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے دشمنوں کی جارحیت کا ردعمل جذباتی نہیں بلکہ عقل و تدبیر پر مبنی ہے۔ ہماری قوت کا سرچشمہ حکمت ہے، اور ملت ایران فراموش کاروں میں سے نہیں ہے۔ اگر دشمن نے دوبارہ غلطی دہرائی تو اسے ایسی قیمت ادا کرنی پڑے گی جو نہایت پریشان کن ہوگی۔

مخبر نے ایران کی تاریخی مزاحمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی دشمن نے دہشت گردی یا دباؤ کا طریقہ استعمال کیا، ایرانی عوام مزید متحد و پرعزم ہو کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوئے ہیں۔

News ID 1933953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha