27 فروری، 2025، 9:29 AM

شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازے پر حملے کی تجویز زیرغور تھی، صہیونی میڈیا

شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازے پر حملے کی تجویز زیرغور تھی، صہیونی میڈیا

اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت شہید سید حسن نصراللہ کے جنازے سے بھی خوفزدہ تھی اور اس پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کے جنازے سے بھی خوفزدہ تھی اور اس پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

صہیونی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے سید حسن نصراللہ کے جنازے پر حملے کے امکان پر غور کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے سبکدوش ہونے والے چیف آف اسٹاف ہرتزی ہالیوی نے اس منصوبے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیلی فوج کے ایجنڈے میں شامل تھا۔

ہالیوی نے واضح کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے بیروت میں جنازے کے دوران فضائی نگرانی بھی کی تھی اور اس موقع پر حملے کی مختلف آپشنز پر غور کیا گیا تھا۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہالیوی آئندہ ماہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو کر اپنی ذمہ داریاں اپنے جانشین ایال زمیر کے حوالے کرنے والے ہیں۔

News ID 1930731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha