مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرت نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال لبنان پر کیئے جانے والے فوجی حملے کی منصوبہ بندی کئی مہینے پہلے کر لی گئی تھی اسرائیل کے ایک جریدے میں شائع ہونے والیاس خبر میں ایہود اولمرت نے واضح طور پر اعتراف کیا ہے کہ لبنان پر حملے کا منصوبہ اسرائیل فوجیوں کے حزب اللہ کی طرف سے گرفتار کیئے جانے سے کم سے کم چار ماہ پہلے کر لی گئی تھیواضح رہے کہ حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اسرائیل نے فوجیوں کی گرفتاری سے پہلے ہی لبنان پر حملے کا منصوبہ بنارکھا تھا البتہ ہم نے اس کو ناکام بنادیا ہے فوجیوں کی گرفتاری کے بعد اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا جس کا حزب اللہ نے منہ توڑجوب دیا اور اسرائیلی فوجی قوت کا طلسم توڑدیا جس سے عرب ممالک ہمیشہ خائف رہتے تھے اس جنگ میں اسرائیل نہ صرف اپنے دو فوجی نہ چھڑا سکا بلکہ اسے کے 140 سے زائد فوجی اور 40 سے زائد شہری بھی اس جنگ میں ہلاک ہوگئے جبکہ لبنان کے 1000 شہری شہید ہوئے جن میں اکثر چواتین اور بچے شامل ہیں اسرائیلی وزیر اعظم کے اعتراف سے واضح ہوگيا ہے کہ حزب اللہ کا اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرنا فوجی حکمت عملی کے تحت تھا جس کی لبنان کی اسرائیل اور امریکہ نواز حکومت کو خبر تک نہیں تھی
اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرت نے اعتراف کیا ہے کہ
لبنان پر حملے کا منصوبہ حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیل کے گرفتار ہونے والے فوجیوں سے کئی مہینے پہلے بنایا گیا تھا
اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرت نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال لبنان پر کیئے جانے والے فوجی حملے کی منصوبہ بندی کئی مہینے پہلے کر لی گئی تھی
News ID 459001
آپ کا تبصرہ