مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج اور مزاحمتی گروہ کسی بھی دھمکی کا تباہ کن جواب دیں گے۔
مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے حزب اللہ لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔
انہوں نے صہیونی اور امریکی دشمن کی جانب سے مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا خیال تھا کہ سیدِ مقاومت کو شہید کرنے سے مزاحمت کا ستون منہدم ہوجائے گا، لیکن دشمن کے اندازے ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی محاذ نہ صرف کمزور نہیں ہوا بلکہ اس نے ایک اسٹریٹجک اتحاد حاصل کیا ہے، جو واضح بھی ہے اور پوشیدہ بھی۔
میجر جنرل عبداللہی نے شہید سید حسن نصراللہ کے دکھائے ہوئے راستے کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس شہید کا راستہ اور مکتب لبنان، فلسطین، یمن، عراق اور مزاحمت و حق کے پورے جغرافیے میں مضبوطی کے ساتھ جاری ہے۔
ایرانی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، اسلامی مزاحمت کے مجاہدین اور جنگجوؤں کے ساتھ مل کر، اسلامی امت کے خلاف کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ