مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیویارک میں قطری ثالثوں سے ملاقات کریں گے۔
پیر کے روز ایرانی مذاکراتی ٹیم کے قریب ایک ذریعے نے قومی ٹی وی اور ریڈیو ادارے کو بتایا تھا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے والے عباس عراقچی قطری ثالث سے ملاقات کریں گے۔
اس ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کے تبادلے سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر توجہ مرکوز کیے جانے کی توقع تھی۔
ایران نے گزشتہ منگل کو قطری ثالثی کے ذریعے امریکی فریق تک اپنے مؤقف اور شرائط واضح طور پر پہنچا دی تھیں۔
بعد ازاں این بی سی سے وابستہ ایک امریکی صحافی نے رپورٹ کیا کہ عباس عراقچی اور قطری ثالثوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ صحافی کے مطابق قطری ثالثوں نے امریکی وفد سے بھی بات چیت کی۔
آپ کا تبصرہ