مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں قائم بیمہ کمپنیوں کے ایک گروپ ’این ایس آئی‘ (NSI) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آسکر سیکالی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گروپ کے ساتھ کام کرنے والی کوئی بھی بیمہ کمپنی موجودہ حالات میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے خطرات کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کی موجودہ صورت حال میں تعطل اور غیر یقینی کیفیت کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ حالات کسی بھی وقت مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک صورت حال واضح نہیں ہو جاتی، جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزارنے کے لیے بیمہ تحفظ حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران غیر قانونی راستہ اختیار کرنے کے باعث 12 سے زائد جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس غیر قانونی راستے سے عموماً آبنائے ہرمز کی جنوبی راہداری مراد ہے۔
آپ کا تبصرہ