15 نومبر، 2026، 4:39 PM

یمن کا انسان دوستانہ اقدام؛ دشمن کے 600 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

یمن کا انسان دوستانہ اقدام؛ دشمن کے 600 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

یمن کی قومی کمیٹی برائے امورِ اسرا نے دشمن کی افواج سے وابستہ 600 قیدیوں کو یکطرفہ طور پر رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی قومی کمیٹی برائے امورِ اسرا نے دشمن کی افواج سے وابستہ 600 قیدیوں کو یکطرفہ طور پر رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یمن کی قومی کمیٹی برائے امورِ اسرا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران عالمی ریڈ کراس کے تعاون سے 600 قیدیوں کی یکطرفہ رہائی کی اطلاع دی۔

کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے اعلان کیا کہ یہ تنازعات کی تاریخ میں قیدیوں کی معافی اور رہائی کا سب سے بڑا یکطرفہ آپریشن ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف مراحل میں یکطرفہ طور پر 2612 قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قیدیوں کے معاملے کو انتقام کی نظر سے نہیں دیکھتے بلکہ ہمارا نقطۂ نظر انسانی ہے، جبکہ دوسری جانب کے جیل خانوں میں قیدیوں پر تشدد کے واقعات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ دوسری جانب نے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے کوئی بھی انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام نہیں کیا۔

المرتضیٰ نے مزید کہا کہ ہم قیدیوں سے متعلق معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں اور اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔ تاہم سعودی عرب نے دوسری جانب اور اقوام متحدہ کو ہدایت دی ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے عمل کو آگے بڑھانے سے روک دیا جائے۔

News ID 1942874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha