15 نومبر، 2026، 4:51 PM

ایرانی وزیرِ خارجہ کل پاکستان اور منگل کو عمان کا دورہ کریں گے

ایرانی وزیرِ خارجہ کل پاکستان اور منگل کو عمان کا دورہ کریں گے

ایرانی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی آئندہ دنوں میں اسلام آباد اور عمان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی آئندہ دنوں میں اسلام آباد اور عمان کا دورہ کریں گے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق، وزیر خارجہ پیر کے روز اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کے 30ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس میں تنظیم کے 10 رکن ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے عراقچی کے دورۂ عمان کے بارے میں بتایا کہ وزیر خارجہ منگل کے روز اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات اور مشاورت کے لیے مسقط روانہ ہوں گے۔

News ID 1942881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha