14 نومبر، 2026، 4:23 PM

امریکہ میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، ایران کے خلاف جنگ غیر مقبول ہے، روبیو کا اعتراف

امریکہ میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، ایران کے خلاف جنگ غیر مقبول ہے، روبیو کا اعتراف

امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے باعث پٹرول سمیت دیگر اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی عوام اس جنگ کو پسند نہیں کرتے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک تقریر میں اعتراف کیا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں امریکی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ عوام مشکلات سے دوچار ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں۔ ملکی معیشت کی صورت حال کا اسٹاک مارکیٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ معیشت کی اصل حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ آیا لوگوں کے پاس اپنی ضروریات پوری کرنے اور خریداری کے لیے کافی رقم موجود ہے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکی معیشت کی بہتر کارکردگی کے ثبوت کے طور پر اسٹاک مارکیٹ کی صورت حال پیش کرتے ہیں، تاہم بڑھتے ہوئے اخراجات سے ناراض ووٹرز نے تجارتی محصولات، ایران کے ساتھ جنگ اور دو سال قبل قیمتیں کم کرنے کے انتخابی وعدے پر عمل نہ کرنے کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہراتے ہوئے کانگریس کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے حوالے کر دیا۔

روبیو نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خطرے کو روکنے کے لیے ضروری تھی۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ غیر مقبول جنگ امریکی عوام کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر متعلقہ اخراجات بڑھنے کا سبب بنی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے لاطینی امریکہ میں کشتیوں پر مہلک حملوں، جنوری میں وینزویلا کے اس وقت کے صدر نکولس مادورو کے اغوا اور سخت گیر امیگریشن پالیسیوں سمیت ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

روبیو نے اقوام متحدہ، عالمی فوجداری عدالت اور عالمی اشرافیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ عناصر امریکہ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

News ID 1942844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha