29 ستمبر، 2026، 8:37 AM

نجف اور ایران کے درمیان پروازیں بحال ہوگئیں، عراقی ذرائع

نجف اور ایران کے درمیان پروازیں بحال ہوگئیں، عراقی ذرائع

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نجف ایئرپورٹ اور ایران کے مختلف ہوائی اڈوں کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایران اور نجف کے درمیان پروازیں دوبارہ بحال کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عراقی ایئرلائن نے نجف اور ایران کے ہوائی اڈوں کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کردی ہیں۔

الجزیرہ نے یہ خبر عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے حوالے سے نشر کی ہے۔

اس سے قبل ایران میں عراق کے سفیر یاسر عبدالزہرا الحجاج نے تصدیق کی تھی کہ نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ایرانی پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

عبدالزہرا نے بتایا کہ علی الزیدی کی سربراہی میں عراقی حکومت دونوں ہمسایہ ممالک عراق اور ایران کے درمیان فضائی سفر کی بحالی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نجف اشرف انٹرنیشنل ایئرپورٹ عراق کے اہم ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے اور ہر سال لاکھوں ایرانی زائرین کی میزبانی کرتا ہے۔ گزشتہ دنوں ایران اور اس ہوائی اڈے کے درمیان پروازیں مختلف وجوہات، جن میں بغداد پر امریکی دباؤ بھی شامل ہے، کے باعث معطل ہوگئی تھیں۔

News ID 1941737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha