مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے نمائندے کے دعووں کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے ناصر اسدی نے خلیج فارس کے جزائر ابوموسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک پر ایران کی مکمل اور قطعی حاکمیت پر ایک بار پھر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جزائر ہمیشہ سے ایران کی سرزمین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ رہے ہیں اور رہیں گے اور ان پر ایران کی حاکمیت ناقابل مذاکرات ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کے مشیر نے مزید کہا کہ ہم ان جزائر سے متعلق کسی بھی دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
ناصر اسدی نے کہا کہ ایران اور جزیرہ نما عرب کے درمیان موجود آبی خطے کے لیے خلیج فارس ہی واحد درست جغرافیائی نام ہے، یہ نام تاریخ کے آغاز سے استعمال ہوتا آرہا ہے اور اقوام متحدہ کے نظام کی جانب سے بھی تسلیم شدہ ہے۔
ایرانی نمائندے نے زور دیا کہ اس نام کا سب کی جانب سے احترام کیا جانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ