مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ توانائی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر اکتوبر 1982 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ توانائی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ 25 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران امریکا کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر کم ہو کر 283.8 ملین بیرل رہ گئے، جو اکتوبر 1982 کے بعد کم ترین سطح ہے۔
امریکی محکمہ توانائی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ذخائر سے تیل نکالنے کا یہ عمل اس معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت امریکا نے ان ذخائر سے 172 ملین بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ