11 جولائی، 2026، 10:46 PM

رہبر شہید انقلاب کی یاد میں کل ایرانی فوج کے تمام یونٹوں میں تعزیتی تقریبات منعقد ہوں گی

رہبر شہید انقلاب کی یاد میں کل ایرانی فوج کے تمام یونٹوں میں تعزیتی تقریبات منعقد ہوں گی

تقریبات میں کلام پاک کی تلاوت، خطاب اور رہبر شہید انقلاب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سوز خوانی کی جائے گی جبکہ کمانڈرز، اہلکار اور ان کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر شہید انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی حسینی خامنہ ای اور ان کے شہید اہل خانہ کی یاد میں اتوار کو صبح 7 سے 8 بجے تک اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے تمام یونٹوں میں تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری یادگاری پروگراموں کے سلسلے میں یہ تقریبات فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر، چاروں مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز، مساجد، حسینیوں اور فوجی رہائشی کالونیوں میں منعقد ہوں گی۔

تقریبات میں فوج کے کمانڈرز، اہلکار اور ان کے اہل خانہ شرکت کریں گے، جبکہ پروگرام میں قرآن مجید کی تلاوت، خطاب اور رہبر شہید انقلاب کی یاد میں سوز خوانی شامل ہوگی۔

News ID 1940252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha