3 جولائی، 2026، 8:14 AM

شہید رہبر انقلاب کے جسد خاکی سے جائے شہادت پر الوداعی تقریب، ہزاروں سوگواروں کی شرکت+ویڈیو

شہید رہبر انقلاب کے جسد خاکی سے جائے شہادت پر الوداعی تقریب، ہزاروں سوگواروں کی شرکت+ویڈیو

امام خمینیؒ حسینیہ کے جوار میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شہداء کے اہل خانہ، ذاکرین اور عوام نے شہید رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کو پرسوز انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ایؒ کے جسد خاکی سے الوداعی تقریب ان کی جائے شہادت، امام خمینیؒ حسینیہ کے جوار میں انتہائی رنج و غم کی فضا میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں شہداء کے اہل خانہ اور سوگواروں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات منعقد ہونے والی اس تقریب میں جنگ کے شہداء، سپاہ پاسداران اور دفتر رہبر معظم کے شہداء کے اہلِ خانہ نے شہید رہبرِ انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے دوران ذاکرین نے حضرت امام حسینؑ کے مصائب بیان کرتے ہوئے مرثیہ اور نوحہ خوانی کی، جبکہ شرکاء نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے شہید رہبر کو الوداع کہا۔

رہبر انقلاب کی تشییعی کمیٹی کے ترجمان ایمان عطارزادہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ نمازِ مغرب و عشاء کے بعد شہید ایران کو رخصت کرنے کی پہلی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شہداء کے اہل خانہ نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کے جسد مطہر سے الوداع کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب شہداء کے اہل خانہ کی اپنے رہبر اور مرشد سے دیرینہ محبت، عقیدت اور وفاداری کے جذبات کا ایک بار پھر بھرپور اظہار تھی۔

News ID 1940109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha