مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام محمدی گلپائیگانی نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہای آج بھی علمائے گذشتہ کے راستے پر گامزن اور طاغوتی نظام کے خلاف مزاحمت کا پرچم تھامے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حسینیہ امام خمینیؒ میں منعقدہ "ایران ہمدل" مہم کے چوتھے مرحلے کی قومی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں 12 روزہ جنگ کے شہداء کے اہل خانہ، جهادی کارکنان، مقاومتی شخصیات، شہید سید حسن نصراللہ کے فرزندان اور "ایران ہمدل" مہم میں حصہ لینے والوں نے شرکت کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین محمدی گلپایگانی نے "ایران ہمدل" مہم کو رہبر انقلاب کی دعوت کا عملی جواب قرار دیا اور کہا کہ آیت اللہ خامنہای نے تاکید کی تھی کہ ان افراد کی مدد کی جائے جو صہیونی دشمن کے خلاف جدوجہد میں زخمی یا متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے مجاہدینِ مقاومت کے جذبۂ ایثار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب، آیت اللہ خامنہای اللہ پر توکل اور اہل بیتؑ سے توسل کے ساتھ اس جدوجہد کی قیادت کر رہے ہیں اور طاغوت کے خلاف مقاومت کا پرچم تھامے ہوئے ہیں۔
انہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جاری بربریت کی مذمت کی اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور رہنماؤں کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مظالم پر خاموشی اختیار کرنا قابل افسوس ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے ویڈیو پیغام میں "ایران ہمدل" مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایران کی قیادت، عوام اور حکومت کی جانب سے مقاومت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے شہداء کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین وہ شخصیات تھیں جنہوں نے ایمان، ولایت، اخلاص، قربانی اور اسلامی تربیت کے ذریعے ایک مزاحمتی معاشرہ اور طاقتور مجاہدین تیار کیے۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ لبنان میں مقاومت کی کامیابیاں دراصل رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہای کی قیادت کا نتیجہ ہیں، جو امام خمینیؒ کے راستے پر گامزن ہیں۔ ہم یہ عظیم نتائج اس حمایت کی برکت سے حاصل کررہے ہیں جو ہمیں ہر میدان میں حاصل رہی ہے۔
حماس کے ایران میں نمائندے خالد قدومی نے "ایران ہمدل" مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب، ایرانی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ غزہ، لبنان اور یمن کے مظلوموں کا ساتھ دیا۔
انہوں نے طوفانالاقصی آپریشن کی سالگرہ کو مؤمنین کے لیے عزت کا دن اور صہیونی حکومت کے زوال کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں رہبر معظم سید علی خامنہای اور ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہمیشہ مستضعفین کے ساتھ کھڑے رہے۔ یہ وہ قوم ہے جس کا پاکیزہ اور عزیز خون، فلسطینیوں کے خون سے مل چکا ہے۔
شہید سید حسن نصراللہ کی صاحبزادی اور شہید سید ہادی نصراللہ کی بہن، زینب نصراللہ، "ایران ہمدل" مہم کی تقریب میں اپنے دو بھائیوں اور حزب اللہ کے ایران میں نمائندے سید عبداللہ صفی الدین کے ہمراہ شریک ہوئیں۔
انہوں نے امام خمینیؒ، انقلاب کے شہداء اور راہِ قدس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں ان کی شرکت کا مقصد رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہای سے تجدید وفاداری ہے۔
زینب نصراللہ نے اپنے خطاب میں ملتِ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ ہمارے پشت پناہ رہے ہیں۔ آپ ہی ہیں جنہوں نے جو کچھ بھی تھا، مقاومت کے لیے پیش کیا۔ زخمی مجاہدین کو سینے سے لگایا اور ہر قدم پر مقاومت کے ساتھ کھڑے رہے۔
آپ کا تبصرہ