16 اکتوبر، 2025، 8:17 PM

ایران نے فلسطین کی حمایت میں عظیم قربانیاں دی ہیں، سید عبدالملک الحوثی

ایران نے فلسطین کی حمایت میں عظیم قربانیاں دی ہیں، سید عبدالملک الحوثی

انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران نے دباؤ کے باوجود مسئلہ فلسطین کے لیے ثابت قدمی اور فداکاری کی مثال قائم کی اور شہید قاسم سلیمانی جیسے کمانڈروں کو قربان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران نے فلسطین کی آزادی اور مظلوم عوام کی حمایت میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سید عبدالملک نے شہید یحیی سنوار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی مزاحمت، استقامت اور خدا کی راہ میں قربانی کی روشن علامت تھے۔ ان کی جدوجہد اور شعور آنے والی نسلوں کے لیے ایک الہامی مکتب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ فلسطین کی حمایت میں صف اول میں رہے ہیں۔ اسی طرح ایران نے بھی دباؤ، پابندیوں اور عالمی مخالفت کے باوجود فلسطینی کاز کے لیے ثابت قدمی دکھائی ہے۔ ایران نے اپنے عظیم مجاہدین، بالخصوص شہید قاسم سلیمانی کو اس راہ میں قربان کیا، جو فلسطین کی آزادی کے لیے ایران کے عملی عزم کا ثبوت ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے یمنی عوام کی قربانیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ یمن نے مسلسل شہداء پیش کیے ہیں۔

انہوں نے یمن کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد عبدالکریم الغماری کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی اس جدوجہد کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔

انہوں نے شہید الغماری کے اہلِ خانہ، ساتھیوں اور حریت پسندوں کو تعزیت اور شہادت کی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کا راستہ رکنے والا نہیں، اور ان کی قربانیوں کے نتیجے میں ایسے مردان حق پیدا ہوں گے جو فداکاری کو سعادت سمجھتے ہیں۔ یمن کے وزیراعظم، مسلح افواج اور عوام اس جدوجہد میں شریک ہیں اور غزہ کی حمایت میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

News ID 1935974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha