3 جولائی، 2026، 6:53 PM

شہید رہبر انقلاب کے خون کا بدلہ لینا پوری امت کا مطالبہ ہے، امام جمعہ تہران

شہید رہبر انقلاب کے خون کا بدلہ لینا پوری امت کا مطالبہ ہے، امام جمعہ تہران

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ شہید رہبر انقلاب کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کے خون کا بدلہ لینا پوری امت اسلامیہ کی مشترکہ خواہش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی جامعہ تہران میں نماز جمعہ کے خطبے میں آیت اللہ سید احمد خاتمی نے شہید رہبر انقلاب اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ایران بلکہ پوری امت اسلامیہ شہید رہبر انقلاب کی تاریخی تشییع کے لیے تیار ہے، اور یہ عظیم اجتماع کئی اہم پیغامات اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید امام خامنہ ای کے جسد خاکی کے ساتھ الوداع کی تقریب عوام کی بھرپور شرکت شہید امام خامنہ ای کی دہائیوں پر محیط جدوجہد، قربانیوں، قید و بند، جلاوطنی اور 37 سالہ قیادت پر اظہار تشکر ہے، جس کے ذریعے انہوں نے اسلامی نظام کی بنیادوں کو مزید مستحکم کیا۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ تشییع کا دوسرا بڑا پیغام امت اسلامیہ کی جانب سے شہید رہبر کے خون کا مطالبہ ہے۔ پوری اسلامی دنیا نے اپنے عظیم رہنما کو کھودیا ہے۔ ہمارے مظلوم امام کو روزے کی حالت میں شہید کیا گیا، ان کے اہل خانہ اور ایک 16 ماہ کے بچے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مظلوم کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، اس لیے شہید رہبر انقلاب کے خون کا بدلہ لینا پوری امت کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے عوام کی بھرپور موجودگی کو اسلامی نظام سے وفاداری، استقامت اور مزاحمت کا عملی اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے شہدا کے راستے پر ثابت قدم ہے اور امریکہ و اسرائیل اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا کہ گزشتہ 47 برسوں سے ایرانی قوم کی استقامت ہی اسلامی نظام کی بقا کا راز ہے۔ اگر یہی مزاحمتی راستہ جاری رہا تو دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے اس تاریخی اجتماع کو نئے ولی فقیہ کے ساتھ تجدید عہد اور بیعت کا مظہر بھی قرار دیا۔

News ID 1940118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha