مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 260 افراد زخمی جبکہ 26 افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
وزارتِ صحت کے شعبۂ تعلقات عامہ و اطلاعات کے سربراہ حسین کرمانپور نے بدھ کے روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ امریکی جارحیت میں شہید ہونے والوں میں 3 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 6 بچے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد میں سے 222 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ