27 اگست، 2026، 2:33 PM

اسلامی اتحاد امت مسلمہ کے وقار اور آزادی کی ضمانت ہے، صدر پزشکیان

اسلامی اتحاد امت مسلمہ کے وقار اور آزادی کی ضمانت ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے شہید رہبر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اسلامی اتحاد کو امت مسلمہ کے وقار، آزادی اور روشن مستقبل کی بنیادی حکمتِ عملی سمجھتے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتحاد کو امت مسلمہ کے وقار اور آزادی کی ضمانت قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تہران کے سمٹ ہال میں منعقد ہونے والی 40ویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیزشکیان نے کہا کہ شہید رہبرِ انقلاب نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد، دوستی اور یکجہتی کے قیام پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے اختلافات کے باوجود مسلم اقوام سے متحد ہونے کی اپیل کی۔

ایرانی صدر نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اس جارحیت کا پوری قوت اور مضبوطی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی مسلم ملک اپنے پڑوسی ممالک کی بدامنی کو اپنی سلامتی کا ذریعہ نہ بنائے اور کسی بھی مسلم ملک کی سرزمین کو دوسرے مسلمان ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

40ویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس کا موضوع ’’شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کے افکار میں اسلامی وحدت‘‘ ہے۔ یہ کانفرنس 30 اگست تک تہران کے علاوہ قم اور مشہد میں جاری رہے گی، جبکہ مغربی آذربائیجان، کردستان، گلستان اور رضوی خراسان سمیت مختلف صوبوں میں بھی خصوصی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔

کانفرنس کا مقصد اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر اسلامی اتحاد، امن، سلامتی اور امتِ مسلمہ کی طاقت کو فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ اسلامی شناخت، حکمرانی، اقتصادی تعاون، موجودہ عالمی حالات اور فلسطین و لبنان کے مسائل بھی کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

News ID 1940922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha