اتحاد بین المسلمین
-
تہران میں 38 ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس جاری
تہران میں 38ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کا آغاز "مسئلہ فلسطین پر زور دیتے ہوئے مشترکہ اقدار کے حصول کے لیے اسلامی تعاون" کے عنوان سے ہوا۔
-
وحدت سے مسلمانوں کی قدرت میں اضافہ ہوتا ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحدت اور باہمی اتحاد سے مسلمانوں کی قدرت میں اضافہ ہوتا ہے۔
-
اتحاد سب سے بڑی نیکی جب کہ تفرقہ سب سے خطرناک برائی ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر نے تفرقہ بازی کو سب سے خطرناک منکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ اسلام کے بارے میں فکر مند ہوں کہ ہم اختلافات اور تفرقہ بازی میں اس قدر کھو گئے ہیں کہ ایک وحشی حکومت ہماری خاموشی کے نتیجے میں فلسطینی عورتوں اور بچوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
-
اتحاد بین المسلمین عالم اسلام کی اولین ترجیح ہے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد بنیادی ترجیحات میں سے ہے اور یہی وجہ ہے کہ دشمن اپنے استعماری ایجنڈے کے تحت تفرقہ بازی کو سب سے اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
-
عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی طرف بڑھنا ہوگا، خالص ایڈمر
ترکیہ کے پروفیسر خالص ایڈمر نے 37ویں اسلامی وحدت کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مسلمان پیکر واحد کی طرح ہیں، ہمیں خدائے لم یزل و لایزال کے نام پر متحد ہونا چاہئے۔ آج شیطان کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کے درمیان نفرت و انتشار اور فرقہ واریت کو ہوا دی جائے۔
-
اسلامی معاشروں میں اتحاد کو عملی شکل دینے کی ضرورت ہے، سربراہ اسلامی فقہ اسمبلی جدہ
جدہ کی اسلامی فقہ کے ادارے کے سیکرٹری جنرل نے اسلامی اتحاد کانفرنس میں کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی سفارشات میں سے ایک یہ ہے کہ ہم پورے اسلامی معاشرے میں اتحاد کو عملی شکل دے سکیں۔
-
خانہ فرہنگ راولپنڈی میں عید غدیر کی مناسبت سے تقریب؛
ولایت کا موضوع اتحاد بین المسلمین کا مرکز ہوسکتا ہے/حضرت علیؑ کی خلافت پر عالم اسلام میں اتفاق ہے
ڈی جی خانہ فرہنگ راولپنڈی فرامز رحمان زاد نے کہا کہ ولایت کا موضوع اتحاد بین المسلمین کا مرکز ہوسکتا ہے، غدیر خم کے واقعہ میں دو جہتوں کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے، ایک جہت خود حضرت علی کا کردار ہے جو پوری تاریخ میں بہت سی روایات اور احادیث میں نقل ہوا ہے۔
-
امامیہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام "رہبرمستضعفین جہاں سیمینار"؛
ایران اتحاد بین المسلمین کا علمبردار ہے، مقررین
امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام قومی مرکز میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے’ رہبرمستضعفین جہاں سیمینار‘ منعقد ہوا ۔
-
امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے کوئٹہ میں علمی سیمینار؛
حضرت امام خمینیؒ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے، مقریرین
جمعیتِ علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عبد القادر لونی نے کہا کہ امام خمینی نے اسلامی حکومت قائم کرکے اسلامی شریعت کو نافذ کیا۔ آپ کا شمار خوف خدا رکھنے والے علماء میں ہوتا ہے۔
-
ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی کے رکن کی مہر نیوز سے گفتگو؛
یوم القدس عالم اسلام کے اتحاد کی علامت ہے
محمود عباس زادہ مشکینی نے کہا ہے کہ یوم القدس کو زندہ رکھنے اور ہر سال وسیع پیمانے پر منانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ دن عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہے۔
-
ایران اور قزاقستانی صدور کی ٹیلیفونک گفتگو:
مسلمانانِ عالم کا اتحاد ہی غاصب صہیونیوں کی جارحیت کا سد باب کر سکتا ہے
ایرانی صدر نے اپنے قزاقستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ مسلمانانِ عالم کے اتحاد و یکجہتی پر مبنی فیصلہ کن پیغام ہی، غاصب صہیونیوں کی جارحیت کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔
-
ایرانی نائب صدر سے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کی وفد سمیت ملاقات؛
اختلاف پھیلانے والا شیطان اور اتحاد کو فروغ دینے والا رحمنٰ کا بندہ ہے، ایرانی نائب صدر
امت واحدہ پاکستان کے 40رکنی وفد نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی نائب صدر اور مجلس خبرگان میں اہلسنت علمائے کرام کے نمائندہ ڈاکٹر عبد السلام کریمی سے دانشگاہ مذاہب اسلامی تہران میں خصوصی ملاقات کی ہے۔
-
ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے چانسلر سے امت واحدہ پاکستان کے وفد کی ملاقات؛
پاکستان کے مسلمان اعتقادی لحاظ سے بہت مضبوط ہیں/پاکستان کا استحکام اتحاد بین المسلمین میں مضمر ہے
حجۃ الاسلام سید ابو الحسن نواب نے پاکستانی وفد سے ملاقات میں کہاکہ جب ملعون رشدی کے خلاف ایران سے امام خمینیؒ کا فتویٰ آیا تو اس کا پاکستان میں سب سے زیادہ خیر مقدم کیا گیا۔ پاکستان کے مسلمان اعتقادی لحاظ سے بہت مضبوط ہیں۔
-
عالم اسلام متحد ہو تو دنیا کی سائنسی اور اقتصادی سپر طاقت بن سکتا ہے، پاکستانی وزیر مذہبی امور
پاکستان کے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اگر عالم اسلام متحد ہو جائے تو دنیا کی اقتصادی اور سائنسی سپر پاور بن جائے گا۔
-
آج کے عالمی حالات میں مسلمانوں کا اتحاد ضروری ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر نے ازبکستان کے شہر سمرقند کی ایک مسجد میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ دشمنوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور اتحاد کی علامت اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کریں۔
-
پاکستان؛راولپنڈی میں دسویں محرم کا جلوس، اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ
راولپنڈی میں یوم عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں ٹرنک بازار، فوارہ چوک، راجہ بازار، پرانا قلعہ، جامعہ مسجد روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔