28 مئی، 2023، 7:04 PM

امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے کوئٹہ میں علمی سیمینار؛

حضرت امام خمینیؒ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے، مقریرین

حضرت امام خمینیؒ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے، مقریرین

جمعیتِ علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عبد القادر لونی نے کہا کہ امام خمینی نے اسلامی حکومت قائم کرکے اسلامی شریعت کو نافذ کیا۔ آپ کا شمار خوف خدا رکھنے والے علماء میں ہوتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام خمینی نے الٰہی بصیرت اور دعوت اتحاد سے عالمی استکباری قوتوں کے لڑاؤ اور حکومت کرو کے سامراجی منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ یہ بات انہوں نے رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 34ویں برسی کی مناسبت پر کوئٹہ میں منعقد ہونے والے ایک علمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں "سرزمین پاکستان پر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت اتحاد بین المسلمین کے اثرات" کے عنوان سے علمی نشست منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی، جبکہ تقریب سے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے امیر مولانا عبد القادر لونی، خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر جنرل آقائے سید میری، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید ظفر عباس شمسی، مولانا سہیل اکبر شیرازی، عیوض علی ہزارہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سابق مشیر عبدالہادی کاکڑ، جمعیت غربائے اہل حدیث بلوچستان کے صدر مولانا فضل ربی، ممتاز دانشور اور کالم نگار سید امان اللہ شادیزئی، جمہوری وطن پارٹی کے سابقہ مرکزی جنرل سیکریٹری امان اللہ نوتیزئی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی رہنماء مولانا عطاء الرحمٰن رحیمی، پروفیسر ڈاکٹر اسرار احمد، قاری سجاد ہزارہ اور دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

حضرت امام خمینیؒ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے، مقریرین

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام خمینی کی دعوت اتحاد کے مثبت اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے۔ آپ نے الٰہی بصیرت اور دعوت اتحاد سے عالمی استکباری قوتوں کے لڑاؤ اور حکومت کرو کے سامراجی منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ وطن عزیز پاکستان پر انقلاب اسلامی کے ہمسایہ ملک ہونے کے سبب امام خمینی کے دعوت اتحاد بین المسلمین کے بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے۔ امام خمینی کے انقلاب اسلامی سے خائف ہو کر عالمی استکباری قوتوں نے اسے شیعہ انقلاب کا نام دیا اور انقلاب اسلامی کے خلاف دھڑا دھڑ کتابیں شائع کی گئیں۔ عرب ممالک کے فوٹ ہاتھوں پر پڑی ہوئی یہ کتابیں امام خمینی اور انقلاب اسلامی کے پیغام کو نا روک سکیں۔ جمعیتِ علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عبد القادر لونی نے کہا کہ امام خمینی نے اسلامی حکومت قائم کرکے اسلامی شریعت کو نافذ کیا۔ آپ کا شمار خوف خدا رکھنے والے علماء میں ہوتا ہے۔ جو دین خدا کے لئے قربانیاں دیتے ہیں۔ آج سب سے بڑی مصیبت وہ علماء سوء ہیں جو اپنے مفادات کے لئے دین کو قربان کرتے ہیں۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاؤہ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

News ID 1916780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha