مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ان کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، سینیٹ میں جماعتِ اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مشتاق احمد خان اور وکیل کلائیو اسمتھ کی اہم ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ دوسرے دن کی اس ملاقات کے بعد سینیٹر مشتاق احمد خان نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر سارے سفارتی ذرائع اختیار کرے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امریکی قید سے پاکستان کی اس اعلیٰ تعلیم یافتہ بیٹی کو پاکستان لانے اور اس کی رہائی کے لیے کوششیں تیز تر کر دے۔
انہوں نے بتایا کہ 3 گھنٹے کی یہ ملاقات جیل کی آزمائشوں اور سختیوں، ایک چوتھائی صدی بعد ملاقات کی خوشی کے آنسوؤں، وطن اور پیاروں کی طویل جدائی کی حسرت اور اپنی ماں، خاندان،بہن، بھائیوں اور بچوں سے ملنے کی تڑپ کی دکھ بھری داستان تھی۔
آپ کا تبصرہ