27 اگست، 2026، 8:23 AM

قطری وزیر اعظم کے دورہ ایران پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل

قطری وزیر اعظم کے دورہ ایران پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی مذاکرات جاری نہیں اور نہ ہی مستقبل میں کسی بات چیت کا منصوبہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن کے دورہ ایران پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ کوئی مذاکرات جاری نہیں ہیں اور نہ ہی مستقبل کے لیے کوئی گفتگو طے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی مستقبل میں کسی بات چیت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید دعوی کیا کہ ایران کے خلاف بحری محاصرہ بدستور برقرار ہے اور اسے مکمل طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے محمد بن عبدالرحمن کے ایران کے دورے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1940916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha