26 اگست، 2026، 10:41 PM

چین ایران کے خلاف امریکی یکطرفہ پابندیاں قبول نہیں کرے گا، سی این این

چین ایران کے خلاف امریکی یکطرفہ پابندیاں قبول نہیں کرے گا، سی این این

سی این این نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور وہ طویل عرصے سے ایران اور روس جیسے اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ معمول کی تجارت کے حق کا دفاع کرتا آیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سی این این نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور وہ طویل عرصے سے ایران اور روس جیسے اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ معمول کی تجارت کے حق کا دفاع کرتا آیا ہے۔

امریکی خبر رساں سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ چین کا مؤقف ہے کہ واشنگٹن، خصوصاً امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے موقع پر، ایسے وسیع تر اقتصادی تصادم کو ہوا دینے سے گریز کرے گا جو دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

سی این این نے مزید کہا کہ گزشتہ روز منگل کو، امریکی وزیرِ خزانہ کی پریس کانفرنس کے بعد چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں کے مقابلے میں اپنے قانونی اور جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ اقتصادی جنگ اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اس مسئلے کے حل میں کوئی مدد نہیں دے گی، بلکہ اس کے نتیجے میں کشیدگی اور تنازعات میں مزید اضافہ ہوگا، بحران کے دوسرے علاقوں تک پھیلنے کے خطرات بڑھیں گے اور عالمی اقتصادی و مالیاتی نظام میں خلل پیدا ہوگا۔

News ID 1940914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha