1 مارچ، 2009، 8:56 PM

حسن قشقاوی

حقوق انسانی کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ کا دنیا میں کوئی خریدار نہیں ہے

حقوق انسانی کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ کا دنیا میں کوئی خریدار نہیں ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے سالانہ رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقوق انسانی کے بارے میں امریکی رپورٹ کی دنیا میں کوئی قدر وقیمت نہیں ہے کیونکہ امریکہ خود حقوق انسانی کا سب سے زیادہ ناقض ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن قشقاوی نے انسانی حقوق کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے سالانہ رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقوق انسانی کے بارے میں امریکی رپورٹ کی دنیا میں کوئی قدر وقیمت نہیں ہے کیونکہ امریکہ خود حقوق انسانی کا سب سے زیادہ ناقض ہے۔قشقاوی نےکہا کہ امریکہ دنیا میں سب سے زيادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرتا ہے ترجمان نے کہا کہ امریکہ دوسروں کو انسانی حقوق کا درس دینے کے بجائے خود اس پر عمل کرے اور اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے اور امریکہ میں انسانی حقوق اور اقلیتوں کےحقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو درست کرے۔  قشقاوی نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردی سے مقابلہ کے نام  انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزیاں کی ہیں اور دنیا میں اب امریکی رپورٹوں کا کوئی خریدار نہیں ہے۔

 

News ID 841657

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha