11 جولائی، 2017، 3:05 AM

قطر کو سعودی عرب اور امارات کے درس کی ضرورت نہیں

قطر کو سعودی عرب اور امارات کے درس کی ضرورت نہیں

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دوسروں کو درس دینے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ، قطر کو سعودی عرب اور امارات کے درس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دوسروں کو درس دینے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ، قطر کو سعودی عرب اور امارات کے درس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کسی بھی ایسی درخواست کو قبول نہیں کرےگا جو عالمی قوانین کے خلاف، انسانی حقوق کے خلاف  اور قطر کی حاکمیت کے خلاف ہو۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ، امارات ، مصر اور بحرین کی جانب سے قطر پر دہشت گردی کے سلسلے میں لگائے گئے الزامات بالکل جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ۔قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر پر سعودی عرب کے فوجی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

News ID 1873785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha