مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 شہداء اور 10 زخمیوں کو غزہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
وزارتِ صحت کے مطابق، حالیہ عرصے میں درج کیے گئے شہداء میں سے 5 افراد تازہ حملوں میں شہید ہوئے، جبکہ 2 افراد گزشتہ حملوں میں لگنے والے زخموں کی شدت کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
فلسطینی وزارتِ صحت نے مزید کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، تاہم غزہ کی ہنگامی طبی اور امدادی ٹیمیں اب تک ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک ایک ہزار 303 فلسطینی شہید اور 4 ہزار 336 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک 814 شہداء کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی جا چکی ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء کو جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں شہداء کی مجموعی تعداد 73 ہزار 438 جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 447 ہو گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ