27 اگست، 2026، 8:18 AM

عراق سے اتحادی افواج کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے، ترجمان وزیراعظم

عراق سے اتحادی افواج کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے، ترجمان وزیراعظم

عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق سے بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلا کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان صباح النعمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی داعش مخالف اتحاد کے انخلا کے بعد اس کے ساتھ عراق کے تعلقات کی نوعیت طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق المیادین کو دیے گئے بیان میں صباح النعمان نے کہا کہ عراق سے بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے اور یہ مقررہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں اتحادی افواج کی تعداد میں کمی کا عمل عراقی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے دفتر کے ساتھ براہ راست رابطے اور ہم آہنگی کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔

News ID 1940915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha