عراق کے تاجی ملٹری بیس سے امریکی فوج کا انخلا

عراق کے تاجی ملٹری بیس سے امریکی اور اتحادی افواج کا انخلا ہوگیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے تاجی ملٹری بیس سے امریکی اور اتحادی افواج کا انخلا ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اتحادی افواج نے انخلا کےبعد تاجی ملٹری بیس عراقی فورسز کے حوالے کردیا ہے ۔

تاجی ملٹری بیس پر امریکی اتحادی افواج کے 2ہزار اہلکار موجود تھے،جس کا اب عراقی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق عراق کے  دارالحکومت بغداد کے شمال میں 20 کلو میٹر کی دوری پر واقع تاجی ملٹری بیس پر مسلح افراد کی جانب سے کئی بار راکٹ حملے ہوچکے ہیں۔

رپورٹ  کے مطابق امریکی اتحادی افواج رواں برس کےدوران عراق کے 8 فوجی اڈوں کو خالی کرچکی ہیں۔

عراقی ذرائع کے مطابق عراق میں امریکہ کے 5ہزار اور اتحادی افواج کے 2ہزار500 فوجی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں عراق سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا بل منظور ہوچکا ہے لیکن امریکہ عراق سے مکمل فوجی انخلا میں پس و پیش سے کام لے رہا ہے۔

News Code 1902488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =