12 جنوری، 2026، 5:18 PM

تہران-واشگٹن مذاکرات، ٹرمپ کے بیان پر ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل

تہران-واشگٹن مذاکرات، ٹرمپ کے بیان پر ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بامعنی مذاکرات کے لئے یکطرفہ مطالبات کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تازہ بیان پر تہران کا موقف پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ فریق ثانی کی طرف سے کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ ایران نے کبھی مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کئی عشروں سے اصولی سفارتکاری اور مذاکرات پر زور دیتا آیا ہے۔ تاہم بامعنی مذاکرات کے لئے قابل قبول باہمی مفادات اور خدشات کو مدنظر رکھنے کے ساتھ یکطرفہ مطالبات اور ڈکٹیشن کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نیوکلیئر ایشو پر مذاکرات کے لئے آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

مغربی خبررساں ایجنسی نے بھی وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے حوالے سے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر مذاکرات سے اتفاق کیا ہے۔

News ID 1937660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha