رہبر معظم کا عشرہ فجر کے آغاز پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم  اور شہداء کے مزار پر حضور

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم اور مزار شہداء پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر کے آغازکی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم اور مزار شہداء پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید آیت اللہ بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر اور ہفتم تیر کے شہداء کے مزار پر بھی حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گلزار شہداء میں بھی حاضر ہوکر شہیدوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

News Code 1887705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha