10 اگست، 2024، 1:07 PM

خلیج فارس میں امریکی جہازوں کی نگرانی، سپاہ پاسداران نے فوٹیج جاری کردی

خلیج فارس میں امریکی جہازوں کی نگرانی، سپاہ پاسداران نے فوٹیج جاری کردی

سپاہ پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں امریکی جہاز کی نگرانی کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں سیکورٹی برقرار رکھنے کے لئے امریکی بحری جہازوں کی نگرانی کی فوٹیج جاری کردی ہے۔ 

جاری کردہ تصاویر میں امریکی بحریہ کا جہاز سان انٹونیو اور اسپین کا ہیلی کاپٹر بردار جہاز واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو فوٹیج کو سپاہ پاسداران کی بحریہ کی تقریب کے فورا بعد جاری کیا گیا ہے جس میں متعدد جدید میزائل اور ڈرون طیاروں کو بحریہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

خطے میں اس وقت کشیدگی عروج ہے۔ صہیونی حکومت نے تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا تھا جس کے بعد ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے اس سے پہلے اپریل 2021 میں بھی خلیج فارس میں امریکی طیارہ بردار کی نگرانی کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی ہے۔

ویڈیو میں امریکی جہاز پر موجود دفاعی آلات اور سامان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا۔

اسی سال امریکی کانگریس میں سینٹکام کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے ڈرون کے وسیع پیمانے پر استعمال کا مطلب یہ ہے کہ کوریا کی جنگ کے بعد پہلی بار امریکہ کی فضائی برتری ختم ہوگئی ہے۔

News ID 1925877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha