4 دسمبر، 2012، 11:48 AM

جنرل فدوی

ایران نے امریکہ کے ایک اور ڈرون طیارے کو شکار کرلیا ہے

ایران نے امریکہ کے ایک اور ڈرون طیارے کو شکار کرلیا ہے

مہر نیوز/4 دسمبر/ 2012ء:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکہ کے ایک اور ڈرون طیارے کو شکار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ جنرل علی فدوی نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند دنوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکہ کے ایک اور ڈرون طیارے کو شکار کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی  ڈرون طیارہ خلیج فارس کی فضائی حدود میں پرواز کررہا تھا اور جوں ہی اس نے ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی ، سپاہ پاسداران کی بحریہ نے اسے فوری طور پر شکار کرلیا۔

انھوں نے کہا کہ اسکین ایگل  نامی امریکی ڈرون طیارہ اس وقت ایرانی سپاہ کے پاس ہے۔ جنرل علی فدوی نے کہا کہ ایران علاقہ میں دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

News ID 1757985

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha