خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ایرانی فوج کا ابابیل 5 ڈرون طیارہ بحیرہ ہند میں امریکی فوج کے بحری جہاز کی 24 گھنٹے نگرانی کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ مبینہ طور پر طیارے نے امریکی جہاز کے خلاف نگرانی کے مشن کو انجام دینے سے پہلے جنوبی ایرانی جزیرے جاسک پر واقع ایک اڈے سے اڑان بھری۔
ابابیل ڈرون طیارے کو جاسوسی آلات کے زریعے شناخت کرنا ممکن نہیں کیونکہ اس میں ریڈار کی نظروں سے بچانے والی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ علاوہ ازین طیارے میں انتہائی دھماکہ خیز وارہیڈز کے ساتھ چھے سرجیکل میزائل بھے لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔
ابابیل ڈرون طیارے کو ایرانی فوج کی دفاعی مشقوں میں بھی استعمال کیا جارہا ہے جن میں سینکڑوں دیگر جاسوسی اور جنگی ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔
ایرانی ڈرون طیاروں کی جانب سے امریکی بحری جہازوں کی تصویربرداری کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ اپریل 2021 میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں موجود امریکی بحری بیڑے کے نزدیک سے لی گئی ویڈیو جاری کی تھی۔ چار ڈرون طیاروں کے سکواڈرن کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں امریکی بیڑے پر موجود طیاروں کو واضح طور پر اور قریبی تفصیلات فراہم کی گئی تھیں۔
اس وقت کے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے کانگریس کے سامنے بیان دیا تھا کہ ایران کی جانب سے وسیع پیمانے پر ڈرون کا استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی کوریائی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ اپنی فضائی برتری کو کھورہا ہے۔
آپ کا تبصرہ