4 اکتوبر، 2023، 12:08 PM

کھیل کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے، ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

کھیل کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے، ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

سعودی فٹبال کلب کا ایرانی کلب سے میچ کھیلنے سے انکار کے بعد عبداللہیان نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے زور دیا کہ کھیل میں سیاست کو شامل کرنے سے گریز کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مقامی فٹبال کلب سپاہان اور سعودی عرب کی کلب الاتحاد کے درمیان ایشین چمپئنز لیگ کے سلسلے میں ہونے والا فٹبال میچ شروع ہونے سے چند لمحے پہلے سعودی ٹیم کی جانب سے میچ سے دستبرداری کے بعد ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے سعودی ہم منصب سے رابطہ کیا۔

عبداللہیان نے فیصل بن فرحان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کی بہتری کے سلسلے میں اچھی پیشرفت کررہے ہیں۔ ان حالات میں کسی بھی فریق کی جانب سے کھیل کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے کھیل کو پروگرام کے مطابق کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن سے مطالبہ کیا کہ تکنیکی بنیادوں پر ردعمل دکھائے۔ 

یاد رہے کہ سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے ایرانی کلب سپاہان سے ہونے والے میچ عین وقت پر کھیلنے سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے میچ کو کینسل کیا گیا تھا۔

News ID 1919158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha