مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی میڈیا ایک امریکی فوجی جاسوس ڈرون کو ایرانی فضائی حدود کے قریب پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
نیوز ویک کے مطابق فلائٹ ریڈار 24 سے موصولہ اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک MQ-4C جاسوسی ڈرون ایران کی جنوبی سرحد کے قریب پرواز کرتا رہا۔ یہ ڈرون 3 مارچ کو متحدہ عرب امارات سے روانہ ہوا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارہ مبینہ طور پر ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تاہم خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ البتہ یہ یقینی ہے کہ ڈرون ایران کے جزیرے کیش کے قریب سے گزرا، جہاں کئی ایرانی بحری اڈے موجود ہیں۔ تقریبا 12 گھنٹے کی پرواز کے بعد، ڈرون کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
MQ-4C ٹریٹن طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے، جو سمندری حدود کی مسلسل نگرانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ڈرون 24 گھنٹے سے زیادہ فضاء میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید ریڈار سینسرز سے لیس ہے، جو 360 ڈگری نگرانی کو ممکن بناتے ہیں۔
یہ جدید ڈرون امریکی بحریہ کی انٹیلیجنس کاروائیوں اور مانیٹرنگ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ