17 جولائی، 2013، 10:56 PM

امریکہ

فلوریڈامیں امریکی جاسوس طیارہ گرکرتباہ

فلوریڈامیں امریکی جاسوس طیارہ گرکرتباہ

مہر نیوز/17جولائی/2013ء: امریکی ریاست فلوریڈا کے ٹائنڈال فضائی اڈے پر امریکی جاسوس طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے ٹائنڈال فضائی اڈے پر امریکی جاسوس طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹائنڈال فضائی اڈے پر گرنے والا جاسوس طیارہ کیوایف 4 ساخت کا تھا۔ جاسوس طیارہ ٹیک آف کرتے ہوئے اچانک زمین پر آگرا۔ جاسوس طیارہ گرنے کے بعد ملبے میں آگ لگ گئی اور سیاہ دھواں آسمان پر چھا گیا۔ جاسوس طیارہ گرنے کے بعد ایئر بیس 24 گھنٹے کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ امریکہ میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا جاسوس طیارہ تباہ ہواہے۔ امریکہ یمن اور پاکستان میں اپنے جاسوس طیاروں سے حملے کرتا رہتا ہے۔
 

News ID 1825106

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha