مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کی ذمہ دار ذہنیت آج بھی واشنگٹن پر حاکم ہے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملے انسانی تاریخ کے بدترین جرائم میں شمار ہوتے ہیں۔ جو لوگ اس ہولناک سانحے کی مذمت کرتے ہیں، انہیں اس ذہنیت کی بھی مذمت کرنی چاہیے جو آج بھی واشنگٹن پر حاکم ہے اور قوموں کی تباہی اور شہری بنیادی ڈھانچے کی مسماری کی دھمکیاں دیتی ہے۔
پزشکیان نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ ایسا جرم دوبارہ کبھی نہیں ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ