9 اگست، 2026، 1:41 PM

سعودی عرب کے ساتھ سفارت کاری نتیجہ خیز نہیں، فوجی جواب ضروری ہے، عراقی رہنما

سعودی عرب کے ساتھ سفارت کاری نتیجہ خیز نہیں، فوجی جواب ضروری ہے، عراقی رہنما

عراق کی تحریک نجباء کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے کہا ہے کہ ریاض کے ساتھ سفارتی راستہ نتیجہ خیز نہیں اور آل سعود کو مناسب فوجی جواب دینا ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی تحریک نجباء کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی راستے کو بے نتیجہ قرار دیتے ہوئے مناسب فوجی جواب دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

شیخ اکرم الکعبی نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارت کاری کسی نتیجے تک نہیں پہنچ رہی۔ ریاض ان بیشتر سازشوں کے پیچھے ہے جن کا ہدف عراق اور اس کے عوام ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب پر عراق کے شہریوں کے خون میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے ہاتھ عراقی عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ عراق میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے لیے استعمال ہونے والے ہزاروں دھماکا خیز پیکجز سعودی عرب کی مالی معاونت سے فراہم کیے گئے۔

نجباء کے سیکریٹری جنرل نے مسلمانوں کے خلاف دشمنانہ طرز عمل اختیار کرنے اور بیک وقت اسرائیل اور اسلام کے دشمنوں کے ساتھ تعاون کرنے پر سعودی حکومت پر تنقید کی۔

سعودی عرب کو جواب دینے کے طریقہ کار کے بارے میں اکرم الکعبی نے کہا کہ آل سعود کو سزا اور مناسب جواب صرف فوجی کارروائی کے ذریعے دیا جا سکتا ہے۔ ایسا جواب عراقی مزاحمتی فورسز اور حشد الشعبی کے ان شہداء کے خون سے وفاداری کا تقاضا پورا کرے گا جو سعودی حمایت یافتہ اقدامات کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

انہوں نے آخر میں عراقی مزاحمتی فورسز کی میزائل صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ میزائل کا جواب میزائل اور آگ کا جواب آگ سے دیا جائے گا۔

News ID 1940606

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha