5 اکتوبر، 2023، 6:59 PM

امریکی سینیٹرز کی سعودی عرب کو سیکیورٹی ضمانت کی مخالفت

امریکی سینیٹرز کی سعودی عرب کو سیکیورٹی ضمانت کی مخالفت

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹرز نے بائیڈن حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو دی جانے والی کسی بھی قسم کی حفاظتی ضمانت یا جوہری امداد کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ڈیموکریٹک سینیٹرز نے سعودی عرب کو امریکی حکومت کی جانب سے جوہری میدان میں کسی بھی قسم کی حفاظتی ضمانت یا مدد فراہم کرنے کے بارے میں ایک خط شائع کرکے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 اس خط میں ان جمہوری نمائندوں نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کسی معاہدے کے امکان کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب کو کسی بھی امریکی تحفظ کی ضمانت کی فراہمی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اس عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ 

امریکی ایوان نمائندگان کے 20 سینیٹرز نے صدر جو بائیڈن کے نام اپنے خط میں اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر امریکی حکومت سعودی عرب اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بدلے ریاض کے مطالبات کو پورا کرتی ہے تو وہ اس مسئلے کو کانگریس کے سامنے لائیں گے اور یہ اسے وائٹ ہاؤس کے سامنے رکھے گا جو کہ واشنگٹن میں اندرونی تقسیم کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے گا۔ 

یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان "جان کربی" نے پہلے کہا تھا کہ سعودی عرب اور اسرائیل (غاصب صیہونی حکومت) کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے مقصد سے مشاورت آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک یہ مشاورت ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے مستقبل کے معاہدے کے مرکزی فریم ورک کو حتمی شکل دینے کا باعث بنی ہے۔ جان کربی جو وائٹ ہاؤس میں اسٹریٹیجک تعلقات کے رابطہ کار کے طور پر اپنے اہم عہدے کے علاوہ بھی سرگرم ہیں، نے مزید کہا: سعودی عرب اور اسرائیل نے اس معاہدے کے بنیادی ڈھانچے کا تعین کیا ہے تاکہ اس کی تکمیل کی طرف بڑھ سکے۔ انہوں نے مزید کہا: کسی بھی پیچیدہ معاہدے کی طرح، اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے فریقین (ریاض اور تل ابیب) کو رعایتیں دینا چاہییں۔ تاہم جان کربی نے ان مراعات یا دستبرداری کے ممکنہ مواد کا ذکر نہیں کیا۔ 

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے گزشتہ جمعرات کو تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات کے بارے میں بات کی۔ 

انہوں نے تعلقات کے معمول پر آنے سے خطے پر پڑنے والے گہرے اثرات پر زور دیتے ہوئے کہا "پہلے اگر ہم وہاں (تعلقات کی نارملائزیشن تک) پہنچ سکتے ہیں تو یہ تبدیلی کا باعث ہوگا اور 1979 والی پوزیشن پر واپس آجائیں تو یہ حیرت انگیز ہوگا۔

اسرائیل کے ساتھ ایک سرکردہ اسلامی ریاست کے میل جول کے لیے ایک بہت زیادہ مستحکم اور مربوط علاقائی وژن کی طرف بڑھنا نہایت اہم ہے جس کے اثرات مشرق وسطیٰ سے باہر بھی ہوں گے۔ لہذا اگر یہ معاہدہ حاصل کیا جا سکتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ یہ تبدیلی کا باعث ہوگا۔ تاہم انہوں نے اس راہ میں مشکلات اور پیچیدگیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا: "تل ابیب-ریاض تعلقات کو معمول پر لانا آسان نہیں ہے۔ 

میز پر کچھ واقعی مشکل مسائل موجود ہیں جن پر ہم کام کر رہے ہیں۔

بلنکن نے کہا کہ میں مشکلات پر بہت زیادہ الجھنا نہیں چاہتا لیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں: مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اس کی جانچ میں بہت سرمایہ کاری کی ہے۔" مجھے یقین ہے کہ سعودی اور اسرائیلی بھی یہی صورت حال رکھتے ہیں۔ لیکن ہمیں اب بھی امید ہے اور بہت سے مشکل عملی مسائل سے نمٹنا ضروری ہے تاہم کب مقصد تک پہنچ سکتے ہیں، اس بارے میں ہمیں نہیں معلوم۔

امریکی وزیر خارجہ کے اظہارات کے ساتھ ہی تل ابیب اور ریاض کے تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے  سے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

 اگرچہ سعودی عرب نے ابھی تک اسرائیلی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں 2020 کے ابراہیمی معاہدے میں حصہ نہیں لیا ہے، تاہم امریکی حکام اب ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کو ممکن سمجھتے ہیں۔ 

دوسری طرف گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ ریاض نے واشنگٹن کو مطلع کیا ہے کہ وہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے یا اس کی جانب کسی بھی اقدام سے متعلق کسی بھی قسم کے مذاکرات کو روک دے گا۔

News ID 1919177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha