6 اکتوبر، 2023، 9:46 AM

ایرانی اسپیکر کا خلیج فارس کی سکیورٹی کے لئے خطے کے ممالک کو باہمی صلاحیتیں بروئے کار لانے پر زور

ایرانی اسپیکر کا خلیج فارس کی سکیورٹی کے لئے خطے کے ممالک کو باہمی صلاحیتیں بروئے کار لانے پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے خلیج فارس کے ممالک کی اقتصادی ترقی کے لئے خطے کے ممالک کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے سلامتی کی فراہمی اور دیرپا امن کے قیام پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے جمعرات کو دو روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید آل نھیان  اور اس ملک کے نائب وزیراعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی تعلقات کی توسیع جیسے امور کو ترجیحات کے طور پر اٹھایا گیا۔

ملاقات میں نقل و حمل، سیاحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں موجود اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ سرمایہ کاری کو آسان بنانے پر زور دیا گیا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے خلیج فارس کی سکیورٹی اور پائیدار امن کے حصول کے لئے خلیج فارس کے ممالک کو بیرونی ممالک کی مداخلت کے بغیر باہمی صلاحیتوں کو  بروئے لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1919181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha