6 اکتوبر، 2023، 11:13 AM

ایران کی شام میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ایران کی شام میں دہشت گرد حملے کی مذمت

دفتر خارجہ کے ترجمان نے شام میں دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شامی حکومت، عوم اور فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ناصر کنعانی نے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

یاد رہے کہ جمعرات کے دن شام ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ 

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مرکزی صوبے حمص میں واقع ملٹری اکیڈمی پر ڈرون حملے کیا گیا ہے جس میں سینکڑوں سویلین اور فوجی اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

شامی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع نے حملے کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف پوری طاقت سے کاروائی کا اعلان کیا ہے۔
 

News ID 1919183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha