6 اکتوبر، 2023، 7:41 PM

ایران اور سعودی عرب کے وزائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون پر اتفاق

ایران اور سعودی عرب کے وزائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون پر اتفاق

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور سیاحتی شعبوں میں تعاون سمیت مختلف میدانوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کی جدہ میں سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم کے ساتھ حالیہ اہم ملاقات میں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سیاسی تعلقات کے متناسب عمل کے مطابق اس سمت میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

 دونسں وزراء نے باہمی دوستی کی فضا کو مضبوط بنانے میں ثقافتی اور کھیلوں کے کردار کی اہمیت پر غور کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے اس حصے کو مضبوط بنانے کے لئے دونوں ممالک کے سپورٹس کلب کو مقابلوں کے دوران پیش آنے والت حالیہ مسئلے کو باہمی احترام، افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے فٹ بال کلب کے درمیان کھیلوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر امیر عبداللہیان کو سعودی عرب میں ہونے والے پہلے فٹ بال میچ میں شرکت کی دعوت دی۔

News ID 1919189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha