27 جون، 2024، 8:57 AM

دہشت گردی انسانی معاشرے اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، ایران

دہشت گردی انسانی معاشرے اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نائیجر میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سے انسانی معاشرے کو خطرہ لاحق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نائیجر میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ 

انہوں نے دہشت گرد حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نائیجر میں دہشت گرد حملے سے انتہائی دکھ ہوا۔

کنعانی نے مزید کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کو انسانی معاشرے  اور بین الاقوامی امن کے لئے ایک سنجیدہ خطرے کے طور پر دیکھتا ہے۔ ان عفریت سے مقابلہ کرنے کے لئے عالمی ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ افریقی ملک نائیجر میں دہشت گرد حملے میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1924997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha