11 مئی، 2012، 4:29 PM

صالحی

ایران نےشام میں ہونے والے بم دھماکوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے

ایران نےشام میں ہونے والے بم دھماکوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے

مہر نیوز-11 مئی 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے شام کے وزیر خارجہ کے نام اپنے پیغام میں کل دمشق میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین ، شامی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی نے شام کے وزیر خارجہ و لید المعلم کے نام اپنے پیغام میں کل دمشق میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین ، شامی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  شام میں دہشت گرد اپنے شوم مقاصد تک پہنچنے اور امریکہ اور صہیونیوں کو خوشحال کرنے کے لئے بے گناہ لوگوں ، بچوں اور عورتوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔  صالحی نے اس  دردناک واقعہ پر جاں بحق ہونے  والے افراد کے پسماندگان اور شامی حکومت و عوام کو ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے تعزيت پیش کی ہے۔

News ID 1599509

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha